
حکومت کا موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ
اب موڈرنا ویکسین بیرون ملک جانے والے افراد کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بھی لگائی جائے گئی، حکومت نے موڈرنا ویکسین لگانے کی پالیسی میں تبدیلی کر دی
دانش احمد انصاری
جمعرات 29 جولائی 2021
23:20

(جاری ہے)
موڈرنا کورونا ویکسین یورپ امریکا خلیج سمیت دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہے- اس سے قبل وفاقی وزیر اس عمر نے اعلان کیا تھا کہ موڈرنا ویکسین بیرون ممالک ورک اور اسٹڈی ویزا پر جانے والوں کو لگائی جائے گی- جبکہ چند روز قبل ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے کہا تھا کہ امریکا پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 30 لاکھ ڈوز بھیجے گا، امریکی اقدام پاکستان کو کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے ریلیف دینے کی کڑی کا حصہ ہے، کورونا وباء کیخلاف جنگ میں پاک امریکا تعاون جاری رہے گا۔
ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی تیس لاکھ ڈوز بھیجے گا، موڈرنا ویکسین کی نئی کھیپ ویکسین مہم کو تقویت دے گی، امریکی اقدام پاکستان کو جاری کورونا ریلیف دینے کی کڑی کا حصہ ہے، کورونا وباء کیخلاف جنگ میں پاک امریکا تعاون جاری رہے گا۔ دوسری جانب عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کے ذریعے کورونا وائرس کی شدت سے بچا جاسکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کے باعث ہسپتالوں میں داخل اور انتقال کر جانے والوں میں لگ بھگ سب وہی افراد شامل ہیں جن کی ویکسینیشن نہیں ہوئی، برطانیہ اور اسرائیل سے حاصل کردہ حقیقی دنیا کے اعدادوشمار سے اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ ویکسینیشن سے بیماری کے بدترین اثرات سے تحفظ ملتا ہے، بریک تھرو کیسز (یعنی ویکسنیشن کے بعد بیمار ہونے والے افراد کے لیے استعمال ہونے اصطلاح) کی شرح مجموعی کیسز میں بہت کم ہے۔ امریکی کے اہم ترین وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاوچی نے بتایا کہ جب آپ بریک تھرو کیسز کے بارے میں سنتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ویکسین ناکارہ ہورہی ہے۔ رواں ہفتے تشویش میں مبتلا امریکی سینیٹ کے پینل کو ڈاکٹر انتھونی فاوچی نے بتایا کہ ویکسینز کام کررہی ہیں وہ بھی اس وقت جب کورونا کی بہت زیادہ متعدی قسم ڈیلٹا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے درمیان تیزی سے پھیل رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
بین الاقوامی یومِ اُمید پر گورنر سندھ کا خصوصی پیغام
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بین الاقوامی یومِ ریت و گردوغبار پر خصوصی پیغام
-
مچل اسٹارک ’ماڈرن۔ ڈے گریٹ‘ ہیں، وسیم اکرم
-
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا ڈی پی او آفس سیالکوٹ کا دورہ، سیف سٹی پراجیکٹ اور جدید پولیسنگ اقدامات کی تعریف
-
اللہ مجھ سے پوچھے گا دنیا میں کیا کام کیا تو کہوں گا میرٹ پر کام کیا، وزیراعظم
-
ہرچیز کا الزام میئراورڈپٹی میئر پر لگادیا جاتا ہے، مرتضیٰ وہاب
-
نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ملائیشیا کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پاکستان اوربحرین کا دہشتگردی اور اسمگلنگ کیخلاف تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور
-
اویس لغاری کا پاورسیکٹرمیں انتہائی ضروری اصلاحات کیلئے وزارت کی کاوشوں کو تسلیم کرنے پر وزیراعظم سے اظہارتشکر
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ڈی ایس پی رحمین خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت
-
پاکستان اور ویتنام کے تجارتی رابطوں کو فروغ، باہمی تجارت اور اپنی برآمدات میں اضافہ کریں گے، جام کمال
-
عمران خان کے بیٹوں کو دھمکیاں دینے والے خود ایکسپوز ہورہے ہیں، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.