سندھ میں لاک ڈاؤن پر وفاقی اور صوبائی حکومت آمنے سامنے آ گئیں
سندھ میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کی اجازت قطعی طور پر نہیں دی جائیگی،کسی صوبہ کو انفرادی فیصلے کی اجازت نہیں، ملک بند کر کے وبا کا مقابلہ نہیں کر سکتے،وفاقی وزراء کے بیان پر سندھ حکومت نے کہا کہ ’ وفاق کیا کہتا ہے ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں‘
مقدس فاروق اعوان ہفتہ 31 جولائی 2021 10:44
(جاری ہے)
نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا کی سطح کو نیچے لانے کے لیے فوری حل صرف لاک ڈاؤن ہی ہے۔انہوں نے اسد عمر سے سوال کیا کہ اگر کورونا کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن حل نہیں ہے تو پھر حل کیا ہے۔
اب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی سندھ میں لاک ڈاؤن کے فیصلے کی سخت مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی صوبہ کو انفرادی فیصلے کی اجازت نہیں ، سندھ میں مکمل طور پر لاک ڈان کی اجازت قطعی طور پر نہیں دی جائیگی ،این سی او سی کی ہدایت کے بغیر اقدامات نہیں کرنا چاہئیں، سندھ نے ایس او پیز پر عمل کیا ہوتا تو آج کراچی میں صورتحال سنگین نہ ہوتی۔ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سندھ حکومت کی جانب سے مکمل لاک ڈان کے نفاذ پر اپنے بیان میں کہا کہ مکمل لاک ڈائون کے حوالے سے وفاقی حکومت کی پالیسی واضح ہے، سپریم کورٹ بھی قرار دے چکی ہے کہ صوبے اس ضمن میں انفرادی فیصلہ نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہاکہ مکمل لاک ڈائون کا کوئی آپشن کسی صوبے کو دستیاب نہیں، کووڈ کے حوالے سے پالیسی وفاق اور این سی او سی جاری کرتے ہیں اور صوبے اس پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان نے کورونا کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا ہے، اب تک ہم انسانی جانیں بچانے میں بھی کامیاب ہوئے اور ملکی معیشت بھی اپنے پاں پر کھڑی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مکمل لاک ڈائون کے بارے میں وزیراعظم کا موقف ہے کہ اس سے مزدور، دیہاڑی دار اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے طبقات شدید متاثر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر سندھ نے ایس او پیز پر عمل کیا ہوتا تو آج کراچی میں صورتحال سنگین نہ ہوتی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.