18 سال سے کم عمرافراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے پر غور

مختلف آپشنز پر غور شروع ،ویکسی نیشن سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا‘ذرائع

ہفتہ 31 جولائی 2021 15:33

18 سال سے کم عمرافراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے پر غور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) حکومت کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر 18 سال سے کم عمرافراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے پر غور کررہی ہے تاہم ویکسی نیشن سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تفصیلات کے مطابق حکومت نے کورونا ویکسی نیشن مزید تیز کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کرنا شروع کردیا ہے ،18 سال سیکم عمرافراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے ، اس حوالے سے مشاورت جاری ہے اور ویکسی نیشن سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 18 سال سے کم عمر افراد کی ویکسی نیشن سٹریٹیجی پر غورجاری ہے ، پہلے مرحلے میں 15سی18سال کے افراد کی ویکسی نیشن اور دوسرے مرحلے میں 12 سے 15سال کے بچوں کی ویکسی نیشن پر غور ہورہا ہے۔ذرائع کے مطابق نادراسی18سال سے کم عمرافرادکی ویکسی نیشن پرمشاورت ہوگی، آزادکشمیر،گلگت بلتستان سمیت24بڑے شہراولین ترجیح ہیں۔

متعلقہ عنوان :