ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹرضلع وسطی طحہ سلیم کا ممکنہ برسات کے پیشں نظر برساتی نالوں کا دورہ

ہفتہ 31 جولائی 2021 18:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹرضلع وسطی طحہ سلیم نے ممکنہ برسات کے حوالے سے ضلع وسطی کے مختلف زونز میں قائم برساتی نالوں کا دورہ کیا دورے کے دوران طحہ سلیم نے برساتی نالوں کی کارکردگی اور بارش کے پانی کی نکاسی کے انتظامات کا جائزلیا۔اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹر میونسپل سروسز کے ایم سی اظہر ، ایگزیکٹو انجینئر نارتھ ناظم آباد فیصل صغیر و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھیدورے کے دوران ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم نے شادمان ٹاون 14-A اور اس سے متصل علاقوں کے برساتی پانی کے نکاسی کے لئے بنائے جانے والے عارضی برساتی نالہ کا بھی جائزہ لیااور عارضی نالے کی تعمیر سے علاقہ مکینوں کو پہنچنیوالی سہولیات کی. بارے میں تفصیلات حاصل کیں.اس موقع پر انہوں نے پیپلز چورنگی اور کوثر نیازی کالونمیں قائم برساتینالے کا بھی دورہ کیا اور نالوں سے برساتی پانی کی مسلسل نکاسی کے لیے تمام چوکنگ پوائنٹس کو فوری طور پر کلیئر کرنے کی ہدایت کی طحہ سلیم نیافسران کو ہدایت کی کہ ممکنہ برسات کے دوران عوام کومکمل ریلیف پہنچانے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے بلکہ دوران بارش ہر لمحہ مستعد رہا جائے تاکہ اہلیان ضلع وسطی کو بارشوں کے دوران کسی بھی قسم کی۔

(جاری ہے)

پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑیواضح رہے کہ ضلع وسطی کے نئے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر طحہ سلیم نے اپنے عہدے کا چاج سنبھالنے کے ساتھ ہی ضلع وسطی کی عوام کو شہری و بلدیاتی سہولیات بہم پہنچانے کے لئیاپنی تمام تر صلاحتوں اور دستیاب وسائل کو برویکار لانے کا عزم کر رکھا ہے