وزیراعلی عثمان بزدارکا صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی خوش دامن کے انتقال پراظہار تعزیت

ہفتہ 31 جولائی 2021 23:44

وزیراعلی عثمان بزدارکا صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی خوش دامن کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی خوش دامن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے - وزیراعلی عثمان بزدار نے راجہ بشارت اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے - وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے -