ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مون سون کی بارشوں سے شہر میں اربن فلڈنگ کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایات جاری کیں

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 2 اگست 2021 11:52

ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مون سون کی بارشوں ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2021ء) گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مون سون کی بارشوں سے شہر میں اربن فلڈنگ کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ شدید بارشوں کی صورت میں شہر کے ان مقامات جہاں پر پانی کے جمع ہونے کا اندیشہ ہے وہاں پانی کی نکاسی کے لئے انتظامات کو یقینی بنانے کی تلقین اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے اربن فلڈنگ میں پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ دی۔جس میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے حوالے سے ریسکیورز کی شہری علاقوں میں تعیناتی، ہنگامی حالات میں لوگوں کو انخلا اور ان کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے جیسے اقدامات کا بتایا گیا۔ اجلاس میں تمام میونسپل کارپوریشن کے سی او، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو سٹاک،محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 نے اس موقع پر عوام کو پیغام دیا کہ دریا میں نہانے سے پرہیز کریں تاکہ کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :