دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گی: مریم نوازشریف

ہفتہ 5 جولائی 2025 22:02

دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2025ء) وزیراعلی مریم نواز شریف نے تونسہ کے قریب دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو شاباش دی ہی-پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر تحسین کی مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نواز شریف نے پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیم کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔