شکرگڑھ :شہری حافظ محمد سعید کا اعزاز پنجاب یونیورسٹی کے امتحان ایم اے فارسی میں اول پوزیشن ۔اس سے پہلے بھی مختلف مضامین میں ایم اے کر چکے ہیں ۔پوزیشن حاصل کرنے پر اہل علاقہ کی مبارک باد

Muhammad irfan Khalid محمد عرفان خالد پیر 2 اگست 2021 13:18

شکرگڑھ :شہری حافظ محمد سعید کا اعزاز پنجاب یونیورسٹی  کے  امتحان ایم ..
شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2021ء) تفصیلات کے مطابق  شکرگڑھ  سے  تعلق رکھنے والے  شہری حافظ محمد سعید نے پنجاب یونیورسٹی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے شکرگڑھ کا نام روشن کر دیا ۔ایم فارسی کے امتحان برائے 2020میں 1000میں سے 870نمبر لیکر پنجاب یونیورسٹی میں اول پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

حافظ محمد سعید مسجد نور کے سابق خطیب جناب محمد اسلام قادری کے جانشین ہیں  یہ ان کا  پانچواں ایم اے ہے ۔اس سے پہلے یہ ایم اردو ایم اے اسلامیات ایم اے عربی اور ایم اے ہسٹری  میں بھی نام کما چکے ہیں ۔اہل محلہ اور شہریوں نے ان کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے والہانہ استقبال کیا اور ان کے اخلاق اور حوصلے اور تعلیم سے لگن کو خوب سراہاھے۔