پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن نے ملک میں جشن آزادی کے موقع پر 14 اگست کو پاور لیفٹنگ کے مقابلے منعقد کروانے کا اعلان کردیا

پیر 2 اگست 2021 14:48

پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن نے ملک میں جشن آزادی کے موقع پر 14 اگست ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن نے ملک میں جشن آزادی کے موقع پر 14 اگست کو پاور لیفٹنگ کے مقابلے منعقد کروانے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل راشد ملک نے بتایا کہ جشن آزادی کے موقع پر 14 اگست کو پاور لیفٹنگ کے مقابلے منعقد کروانے کے لئے فیڈریشن نے تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن ہر سال یوم آزادی کے موقع پر پاور لیفٹنگ کے مقابلوں کا انعقاد کرتی ہے لیکن گذشتہ برس دنیا میں کرونا وائرس کے باعث یہ مقابلے منعقد نہ ہوسکے۔

انہوں نے ایونٹ آرگنائزرز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقابلوں کے دوران کرونا وائرس کے بچائو کے لئے ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے۔