عوام (ن)لیگ کا ملک دشمن بیانیہ مسترد کر دیا ہے‘ میاں محمود الرشید
ن لیگ کے بیانیے اور انکی لیڈرشپ کے بے نقاب ہونے سے ہمیں فائدہ ہوا پنجاب حکومت کی بھرپورکو شش ہے کہ بلدیا تی انتخابات جلد از جلد کروائے جائیں‘ وزیر بلدیات
منگل 3 اگست 2021 00:12
(جاری ہے)
ن لیگ کے سمجھدار لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کے پاؤں کے نیچے سے زمین سرک رہی ہے۔
کشمیر کے بعد سیالکوٹ کا الیکشن جیت کر انہیں گھر میں شکست دی۔ پنجاب ان کا گڑھ ہو نے کا طلسم ٹوٹ چکا ہے۔ شہباز شریف کے اکاؤنٹ سے ستائیس ارب روپے نکلے یہ سب کچھ ثابت شدہ ہے۔ ن لیگ کا بیانیہ اور انکی لیڈرشپ بے نقاب ہونے سے ہمیں فائدہ ہوا اور ہوگا۔وہ کہیں بھی جا کر کوئی جواب نہیں دے پا رہے۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے کی پراسیکیوشن کمزور ہے اس پر نئی قانون سازی کی ضرورت ہے جس کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ہم نے اپنے وزراء اور طاقتور لوگوں پر بھی ہاتھ ڈالا انکی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ پارٹی کے اندر کسی بھی قسم کی پھوٹ کوختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کی دوسری آپشن پر تیزی سے پیپر ورک جاری ہے۔کنسلٹنسی پراسس جاری ہے۔ حکو مت پنجاب نے ریکارڈ قائم کرتے ہوئی560 ارب کا تر قیا تی بجٹ پیش کیا اور ایک ماہ سے بھی کم عر صے میں اس بجٹ میں سے چار ہزار سے زائد سکیمیں منظور ہو کر اب ٹینڈر پرا سس میں ہیں۔بعد ازاں میاں محمود الرشید نے کمشنر آ فس را و لپنڈی میں راولپنڈی ضلع کی پروفا ئل کے جائزہ کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایڈ یشنل کمشنر(کوراڈینیشن) عارف عمر عزیز، مینیجنگ ڈا ئر یکٹر واسا را جہ شو کت سمیت تمام سرکا ری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔میاں محمود الرشید نے کہا کہ حکومت اور حکو متی ادارے عوا می خد مت کے اب محض د عو ے نہیں بلکہ عملی ثبو ت پیش کر کے دکھائیں گے۔ ہما ر ی جا نب سے خو د احتسا بی کا نظام اتنا کڑا ہو گاکہ ہر شخص کو جواب دہ ہو نا پڑ ے گا۔ عوا م کو ریلیف فرا ہم کر نا سر کا ری محکموں کا بنیا دی فر ض ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کو تا ہی کو بر دا شت نہیں کیا جا ئے گا۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.