شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہونے سے متعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی

منگل 3 اگست 2021 23:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہونے سے متعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ، کوٹ لکھپت،گرین ٹائون،قائد اعظم انڈسٹریل ایریا،جوہرٹان،فیصل ٹائون،ماڈل ٹائون،پنجاب یونیورسٹی ، ڈیفنس ،گلبرگ،لبرٹی ،کلمہ چوک ،فیروز پورروڈ، ایئرپورٹ،جوڑے پل،صدر کینٹ ، اقبال ٹائون،مال روڈ،ریگل چوک،سول سیکرٹریٹ ،کینال روڈ،غوث الاعظم روڈ،مزنگ،شاد باغ ، مصری شاہ،بادامی باغ ،ریلوے اسٹیشن، دھرم پورہ،مغلپورہ،شالیمار،باغبانپورہ،گڑھی شاہو، فتح گڑھ،ہربنس پورہ،صحافی کالونی اورجلو کے اطراف میں بارش ہوئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سپیل شہر میں مزید بارش برسائے گا۔ بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام جواب دے گا اور درجنوں فیڈرز ٹرپ ہونے سے متعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی ۔