واہگہ کے راستے غیر ملکی صحافیوں کا پاکستان آنے پر پابندی کا بھارتی فیصلہ افسوسناک ، فواد چودھری

میڈیا کے پیشہ وارانہ امور میں رکاوٹ اور آزادانہ رپورٹنگ کے مسلمہ بین الاقوامی حق سے روکنا 5 اگست 2019 کے فسطائی ہے،وزیر اطلاعات و نشریات

بدھ 4 اگست 2021 19:38

واہگہ کے راستے غیر ملکی صحافیوں کا پاکستان آنے پر پابندی کا بھارتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لئے غیرملکی صحافیوں کے واہگہ کے راستے پاکستان آنے پر پابندی کا بھارتی فیصلہ انتہائی قابل مذمت، افسوسناک ہے۔ بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا مودی حکومت کے ان دعووں کی نفی ہے جو اس کے وزیر خارجہ نے اعتدال پسندی، بات چیت اور عالمی قانون کے درس کے طور پر دنیا کو حال ہی میں دیا تھا۔

نئی دہلی میں مقیم نیویارک ٹائمز، رائیٹرز اور دی اکنامسٹ کے نمائندوں کو پاکستان آنے سے روکنا بھارت کے اس خوف میں مبتلا ہونے کا واضح ثبوت ہے کہ وہ سچائی کا سامنا نہیں کرسکتا۔ میڈیا کے پیشہ وارانہ امور میں رکاوٹ ڈالنا اور آزادانہ رپورٹنگ کے مسلمہ بین الاقوامی حق سے روکنا 5 اگست 2019 کے فسطائی، یک طرفہ اور غیرقانونی اقدامات کی انتہاء پسندانہ ذہنیت کا تسلسل ہے۔

(جاری ہے)

جس کے ذریعے عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کا بنیادی حق استصواب رائے سلب کرنے کی کوشش کی گئی۔بین الاقوامی صحافیوں کو پاکستان آنے سے روک کر دنیا کی ’’سب سے بڑی جمہوریت‘‘ کا نام نہاد دعوی ایک بار بے نقاب ہوگیا۔۔