مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر سے متعلق دٴْنیاکی آگاہی میں اضافہ ہوا ہے، علی امین

بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کا جاری محاصرہ فوری ختم کرے، وفاقی وزیر امور کشمیر کا مطالبہ

جمعرات 5 اگست 2021 13:14

مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر سے متعلق دٴْنیاکی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) وفاقی وزیر اٴْمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر سے متعلق دٴْنیاکی آگاہی میں اضافہ ہوا ہے۔وفاقی وزیر نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019ء کے بھارتی غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو دوسال مکمل ہو چکے ہیں، بھارت نے سلامتی کونسل اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی، مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ بھارتی افواج کشمیریوں کا محاصرہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کی اپنے حقوق کے لیے ڈٹ جانے کی ایک عظیم تاریخ ہے، مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل اور نام نہاد سرچ آپریشنز بغیر کسی روک ٹوک کے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ مسئلہ کشمیر جنوری 1948 ء سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے، مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر سے متعلق دٴْنیاکی آگاہی میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں،پارلیمنٹس نے مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں ابتر انسانی حقوق کے حالات کو اٴْجاگر کیا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کا جاری محاصرہ فوری ختم کرے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کے حقیقی نمائندوں کل جماعتی حریت کانفرنس رہنماؤں کو آزاد کرے، مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیاء میں دیر پا امن اور استحکام کو یقینی بنائے گا، کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔