بلدیاتی الیکشن جیت کر عوام کی مزید خدمت کرنا چاہتا ہوں،چودھری محمدشفیق

ہفتہ 7 اگست 2021 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2021ء) والٹن کنٹونمنٹ بورڈلاہوروارڈنمبر9میں آزادامیدواربرائے کونسلرچودھری محمدشفیق نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے کو فخر سمجھتا ہوں۔ باپ دادا نے علاقے کی خدمت کی ہے اب بلدیاتی الیکشن جیت کر عوام کی مزید خدمت کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں آنے کا فیصلہ ان کا ذاتی نہیں بلکہ دوست احباب کے اسرار پر کیا۔

وہ علاقے میں لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اور بلدیاتی الیکشن سب سے بہتر فورم ہے۔سینئرصحافی ڈاکٹرمحمدعدنان سے گفتگوکرتے ہوئے چودھری محمدشفیق نے کہا کہ ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں کبھی عوام سے ایسا وعدہ نہیں کیا جو پورا نہ کر سکے ہوں ، ان شا اللہ بلدیاتی انتخابات میں بھی جیت ہماری خدمت کی سیاست اور علاقے کی ترقی کے منشور کی ہو گی۔ علاقے کی تعمیر و ترقی ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت کرکے ان کے مسائل حل کرنے کیلئے بھر پور جدوجہد کروں گا ۔