ضلعی ہیڈ کوارٹر وانا میں نسوار کی فی پوڑی کی قیمت 20 روپے ہوگئی

بدھ 11 اگست 2021 14:55

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2021ء) ضلعی ہیڈ کوارٹر وانا میں نسوار کی فی پوڑی کی قیمت 20 روپے ہوگئی ہیں ، سوشل میڈیا پر نسوار کی قیمت میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔۔نسوار اور تمباکو ڈیلرز اکرام الل? احمدزئی اور اسرافیل خان نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نسوار کی قیمت میں ال پاکستان تمباکو ایسوسی ایشن کی جانب سے فی کلو کے حساب سے 30 روپے اضافہ ہوچکاہے یعنی فی کلو 200 روپے تک پہنچ گئی ہیں لیکن اس کے باوجود ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں مشال اور ابیل مارکہ نسوار کی فی کلو 170 روپے پر اگلے جون تک دستیاب ہونگے ۔

(جاری ہے)

اکرام اللہ اور اسرافیل خان نے کہا کہ ہم نے احمدزئی وزیر قبائل ،محسود ، دوتانی اور سلیمان خیل قبائل کو 30 روپے فی کلو کے حساب سے سپیشل ریلیف دیا گیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ نسوار کی مد میں اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان بشمول احمدزئی وزیر قبائل کے ساتھ وانا ایف سی کیمپ میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اگلے جون 2022 تک جنوبی وزیرستان وانا میں نسوار کی فی کلو 170 روپے فروخت کی جائیگی ۔ اخر میں اکرام الل? اور اسرافیل خان نے واضع کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل 50 گرام نسوار پوڑی کی قیمت 10 روپے تھی اب پوڑی کو بڑھا کر 100 گرام کی گئی جس کی قیمت 20 روپے ہوگئیں ۔