کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں جیت مسلم لیگ ن کی ہو گی ، تمام پارٹی و رہنما ملکر الیکشن لڑیں ، شاہد خاقان عباسی

ہفتہ 21 اگست 2021 17:27

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں جیت مسلم لیگ ن کی ہو گی ، تمام پارٹی و رہنما ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2021ء) سا بق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں جیت مسلم لیگ ن کی ہو گی، تمام پارٹی رہنماء و کارکنان ملکر پارٹی کا الیکشن لڑیں،راولپنڈی و چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ میں ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سب ایک ہو کر مسلم لیگ ن کا بیانہ عوام تک پہنچائیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری حامد عباسی کی طرف سے ناشتہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناشتہ کی تقریب میں مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر نائب صدر محمد حنیف عباسی ، ڈویژنل صدر ملک ابرار احمد۔ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب،میئر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی سردار نسیم احمد خان ، نائب صدر حافظ عثمان عباسی ، سابق امیدوار این اے 62 بیرسٹرددانیال چوہدری، ایم ایل اے احمد رضا قادری،سابق ایم پی اے راجہ حنیف ایڈووکیٹ ، سابق امیدوار ایم پی اے اسامہ تنویر چوہدری، سابق ایم پی اے شیخ ارسلان حفیظ، سابق ایم پی اے ضیا اللہ شاہ، ایم پی اے زیب النسا اعوان ،ڈاکٹر نجیب نقی سابق (ایم لا ای) ممبر ٹیکنو کریٹ جاوید مغل ، پیرزادہ راحت معسود قدوسی ،ظہیر عباسی سابق صدر ایم ایس یف مری ریحان سرور عباسی انفارمیشن سیکرٹری راولپنڈی سٹی راجہ جبران رفاقت ، چیئرمین سجاد ظہیر بھٹی ، چیئرمین ملک اسحاق اور راجہ عدیل احمد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سا بق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں مسلم لیگ (ن )کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے تمام پارٹی رہنمائوں سے تجاویز لیں اور سب کو ہدایت کی کہ وہ ن لیگ کے امیدوراوں کی بھرپور کمپین چلائیں اور ماضی کی طرح کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو برتری دلائیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر نائب صدر محمد حنیف عباسی نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے حوالے سے تمام ورکرز اور پارٹی عہدیداران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں اور ہم اپنے قائد میاں نواز شریف کا بیانیہ کی بنیاد پر الیکشن جیتیں گے۔

ن لیگ کے خلاف سازش کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ ن لیگ کے ڈویژنل صدر ابرار کا کہنا تھا کہ کینٹ کی عوام نے ہمیشہ ن لیگ کا ساتھ دیا ہے ہم نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ سردار نسیم خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ ہے اور تمام پارٹی رہنماء و ورکرز اسی بیانیے ووٹ کو عزت دو کو عوام میں لے کر جا رہے ہیں۔ ناشتے کی تقریب میں ایم این اے طاہرہ اورنگزیب اور ایم پی اے زیب النسائ اعوان کی پارٹی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔