عمران خان کی ایک ناں نے ساری دنیا کا نقشہ ہی بدل دیا ،ملک امین اسلم
ماضی کی حکومتوں کی طرح اگر امریکہ کے سامنے ہتھیار ڈال دیتے اور انہیں اڈے دے دیتے تو بہت بڑی خونریزی اور تباہی ہوتی،عمران خان کی سیاست نے دنیا میں پاکستان کی اہمیت تسلیم کرنے پر مجبور کردیا،سپر پاور آج پاکستان سے اُمیدیں لگائے بیٹھیں ہیں،معاون خصوصی وزیر اعظم
ہفتہ 28 اگست 2021 00:52
(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کی خصوصی ہدایات پر دن بدن ہونے والے ٹریفک حادثات کے پیش نظرایبٹ آباد موڑ(ٹیپوسلطان چوک) کی تعمیر نو کا آغاز کررہے ہیں اِس منصوبہ پر سات کروڑ روپے لاگت آئے گی جسے چار ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک محمد امین اسلم خان نے کہا کہ عمران خان کے جراتمندانہ فیصلوں کی بدولت پاکستان دوسروں کی جنگ کا حصہ بننے سے محفوظ رہا ،سپر پاور کے خواب دیکھنے والے ہمسایہ ملک بھارت کے سارے خواب مٹی میں مل گئے ،اب خطہ میں پاکستان کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ غریبوں کو نظر انداز کرنے والے ماضی کے کرپٹ حکمرانوں نے اپنے اپنے محلات بنائے جبکہ عمران خان نے پاکستان میں فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی ،احساس کفالت پروگرام اور انصاف صحت کارڈ سے نہ صرف ٖریبوں کی مدد کی جارہی ہے بلکہ انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات بھی مل رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام صبر اور حوصلہ کے ساتھ عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی رہے تاکہ کرپٹ سیاستدانوں سے جان چھڑائی جاسکے ،آنے والے دنوں میں نہ صرف عوامی مسائل اور مشکلات میں کمی آئے گی بلکہ پاکستان دن دگنی رات چگنی ترقی کی منازل طے کرتا دکھائی دے گا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.