تحریک انصاف کے کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے امیدواروں کی گرینڈ ریلی

پی ٹی آئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،پارٹی کی سینئر خواتین کارکنان کیبڑی تعداد میں شرکت

پیر 30 اگست 2021 19:49

bراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے امیدواروں کی جانب سے گرینڈ ریلی کا انعقاد ریلی کی قیادت پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے کی اس موقع پی ٹی آئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،پارٹی کی سینئر خواتین کارکنان نی بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کا آغاز ٹائم میڈیکو سے شروع کیا جبکہ ریلی کا اختتام گلستانِ جوہر بلاک 17 نعمان گرینڈ سٹی پر ہوا، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے خطاب کیا بلال غفار نے اپنے خطاب میں کارکنان کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس عظیم الشان ریلی کی کامیابی کے پیچھے پی ٹی آئی کے کارکنان کی ہمت اور حوصلے کو سراہتے ہیں پی ٹی آئی کارکنان نے ہر مشکل میں عمران خان کا ساتھ دیا ہے ہمیں فخر ہے کہ ہم عمران خان کے کھلاڑی ہیں اور عمران خان ہمارا کپتان ہے جس نے عالمی دنیا کو باور کیا کہ پاکستانی قوم کبھی کسی کے سامنے جھکنے والی قوم نہیں ہے عمران خان نے عالمی عدالت میں کشمیر کا مقدمہ لڑا اور اس سے بڑھ کر وزیراعظم نے اسلاموفوبیا پر بات کی وزیراعظم نے پوری دنیا کو بتایا کہ اسلام کا تعلق دہشتگردی سے نہیں ہے اسی طرح وزیراعظم نے کراچی کی ترقی کیلئے خصوصی پیکجز کا اعلان کیا حلقہ این اے 244 کی ہر گلی میں ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں وزیراعظم عمران خان کسی ایک صوبے کے وزیراعظم نہیں ہیں عمران خان پورے ملک کیلئے فکر مند ہیں وزیراعظم جانتے ہیں کہ کراچی کی ترقی میں ملک کی ترقی ہے کنٹونمنٹ انتخابات کیلئے عمران خان نے جس ٹیم کا انتخاب کیا ہے ہمیں امید ہے یہ ٹیم کراچی کی ترقی میں بہترین کردار ادا کریگی ہمارے امیدواروں کو عام لوگوں میں سے انتخاب کیا گیا ہے جنہیں علاقے کے عوام جانتے ہیں عوام ان کی شکلوں سے واقف ہے عوام جانتے ہیں یہی چہرے ان کے مسائل حل کریں گے ریلی میں اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما و رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے خطاب میں کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کی کنٹونمنٹ الیکشن کی مہم نے انتخابات سے پہلے ہی مخالفین جماعتوں کو خوفزدہ کردیا ہی مخالفین کو اپنی شکست صاف دکھائی دے رہی ہے وفاقی حکومت کی جانب سے کنٹونمنٹ انتخابات کا بروقت اعلان خوش آئند ہے سندھ حکومت کی بدنیتی کی وجہ سے صوبے میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی جارہی ہے سندھ حکومت کیلئے بلدیات کا ادارہ سونے کا انڈا دینے والی مرغی کی طرح ہے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج ، رکن قومی اسمبلی سیف الرحمن ، پی ٹی آئی وومن ونگ کی صدر فضہ ذیشان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔