پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

منگل 31 اگست 2021 23:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2021ء) پنجاب یونیورسٹی نے نادیہ ادریس دختر محمد ادریس کوسٹیٹسٹکس کے مضمون میں ان کے’عمومی لکیری ماڈل میں مختلف سیکٹر نے اور متغیر کے انتخابی طریقوں کی تشخیص اور ترمیم ‘ کے موضوع پر،واردہ نعیم بخاری دختر محمد نعیم اجمل شاہ کوآرٹ اینڈ ڈیزائن کے مضمون میں ان کے’ثقافتی سیاق و سباق میں ملتان کے دھاگے کی دستکاری ‘ کے موضوع پر،خدیجہ رفیق دختر محمد رفیق کوبائیولوجیکل سائنسز کے مضمون میں ان کے’پودے کی نشوونما کو فروغ دینے والے رائیز و بیکٹیریا کے استعمال سے مکئی میں نمکیات کے خلاف مدافعت کا سالمیاتی اور حیاتیاتی کیمیائی تجزیہ ‘ کے موضوع پر،کلثوم رزاق دختر عبدالرزاق خان کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’قرآنی اصطلاحات’تفکر و تدبر‘ کے جدید اطلاقات (برصغیر کے تفسیری ادب کے تناظر میں ) ‘ کے موضوع پراورطاہرہ اکبر دختر اکبر سیال کوجینڈر سٹڈیزکے مضمون میں ان کے’پاکستان میں انگریزی کی نصابی کتب میں اصناف کی عکاس تصویری علامات و اشارات کا تجزیہ ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں