کشمیر رہنماء سید علی گیلانی کی تدفین کے موقع کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

منظر عام پر آنے والی تصاویر میں سینئر حریت رہنما کا جسد خاکی یا قبر کی تصاویر واضح نہیں ہیں،رپورٹ

جمعرات 2 ستمبر 2021 13:46

کشمیر رہنماء سید علی گیلانی کی تدفین کے موقع کی تصاویر منظر عام پر آگئیں
سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2021ء) کشمیر رہنماء سید علی گیلانی کی تدفین کے موقع کی تصاویر منظر عام پر آگئیں،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی فورسز سید علی گیلانی سے اتنی خوفزدہ ہیں کہ ان کے جسد خاکی کو تحویل میں لینے کے بعد زبردستی کسی نامعلوم مقام پر تدفین کر دی گئی۔

(جاری ہے)

رات کے اندھیرے میں ہی انتہائی سخت سکیورٹی میں سینئر حریت رہنما کی حیدرپورہ کے قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔سوشل میڈیا کے ذریعے سید علی گیلانی کی تدفین کے موقع کی کچھ تصاویر منظر عام پر آئی ہیں تاہم ان میں بھی سینئر حریت رہنما کا جسد خاکی یا قبر کی تصاویر واضح نہیں ہیں۔