راجہ محمد فاروق حیدر کی ہندوستانی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی نماز جنازہ کی ادائیگی سے روکنے کی مذمت

نماز جنازہ سے روکنا اور رات کی تاریکی میں زبردستی جنازہ دفنانے کا عمل انتہائی شرمناک ہے، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر

جمعرات 2 ستمبر 2021 14:47

راجہ محمد فاروق حیدر کی ہندوستانی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی نماز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2021ء) سابق وزیراعظم آزادکشمیر و صدر مسلم لیگ (ن )راجہ محمد فاروق حیدر نے ہندوستانی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی نماز جنازہ کی ادائیگی سے روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نماز جنازہ سے روکنا اور رات کی تاریکی میں زبردستی جنازہ دفنانے کا عمل انتہائی شرمناک ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سید علی گیلانی ایک سوچ ایک نظریہ بن چکا ہے ،مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان سید علی گیلانی کی مختلف مقامات پر ہونے والے غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کریں ۔ انہوںنے کہاکہ سید علی گیلانی پوری قوم کے قائد اور مسلمہ رہنما تھے ،دوران اسیری ان کی موت اور تدفین نے بھی ہندوستانی چہرے کو دنیا بھر میں بے نقاب کر دیا ۔