ہواوے پاکستان کے زیر اہتمام مائیکرو فلم پریمیئر کا انعقاد

مڈل ایسٹ آئی سی ٹی مقابلے میں پہلا انعام حاصل کرنے والی فاتح پاکستانی ٹیم کو انعام دیا گیا

جمعہ 3 ستمبر 2021 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2021ء) ہواوے پاکستان کے زیر اہتمام سرینا ہوٹل میں مائیکرو فلم پریمیئر کا انعقادکیا گیا ۔مائیکرو فلمز تین پا کستا نیوں کی کہانی پر مبنی ہے جو اپنے ملک ، پیاروں اور خاندان کی زندگی بہتر بنانے کیلئے کو شاں ہیں ۔مائیکرو فلموں میں سے ہر ایک کی زندگی کو مختلف دکھایا گیا ہے ۔متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والا ایک مزدور اپنی بیمار ماں کیلئے مالی امداد بھیجنے میں مدد کرتا ہے۔

ایک سیلون لڑکی جو گھر کی سب سے بڑی بہن ہے اپنے والد کو خاندان کی مالی مدد کرنے میں مدد دینے کیلئے دقیانوسی تصورات کو توڑ رہی ہے۔ ایک ٹیکسی ڈرائیور جس نے اپنے خاندان میں پہلا انجینئر بننے کا خواب دیکھا لیکن اس خواب کو مالی حالات کی وجہ سے قربان کر دیا ۔

(جاری ہے)

اپنے بیٹے کو وہ مستقبل د ینے کیلئے کو شاں ہو جا تا ہے ۔ ہواوے پاکستان نے ا یسے لوگوں کے پیچھے کھڑے ہونے کا عزم کیا ہے۔

پریمیئرتقر یب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چو ہدری نے ہواوے کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ یہ جذباتی فلمیں بہت سے پاکستانیوں کی حقیقت کو ظاہر کرتی ہیں۔ ہواوے نے ماضی میں آئی سی ٹی کے شعبے میں بہت کچھ کیا مستقبل میں بھی مختلف اشتراک کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہیں ۔ ہواوے کی غیر متزلزل حمایت کیساتھ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان 'ڈیجیٹل پاکستان' بننے کا اپنا مقصد بہت جلد پورا کر لے گا۔

اس موقع پر وفاقی سیکرٹری برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر سہیل راجپوت نے کہا کہ ہواوے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے شعبے میں 1000سرکاری افسران کی ٹر یننگ میں حکومت پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔مستقبل میں ہم اس دائرہ کار کو بڑھا سکتے ہیں۔ چین کے سفیر نونگ رونگ نے تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہواوے کی تکنیکی مدداورپاکستانی شراکت داروں کیساتھ مل کر "ڈیجیٹل پاکستان انیشی ایٹو" کے نفاذ، پا کستان کی تر قی کیلئے چین اپنا حصہ ڈالتا رہے گا ۔

ہواوے پاکستان کے ڈپٹی سی ای او اے بی ایم نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہم سب کو ڈیجیٹل مہارتوں کی بہتری کو ترجیح سمجھنا ہوگا، حکومتوں ، کاروباری اداروں اور یہاں تک کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔تقر یب میں سی ای او ہواوے پاکستان احمد بلال مسعود اور مسٹر ووہان ودیگر معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی ،آخر میں ہواوے مڈل ایسٹ آئی سی ٹی مقابلی2020-2021 میںپہلا انعام حاصل کرنے والی فاتح پاکستانی ٹیم کو20,000امریکی ڈالر کا انعام دیا گیا۔