گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ضلع چکوال میں قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں خاطر خواہ اضافہ

ناجائز اسلحہ اور منشیات کی ریکارڈ برآمدگی ،ڈکیتی کی 7نقب زنی کی وارداتوں میں ساڑھے تین کروڑ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد

ہفتہ 4 ستمبر 2021 23:35

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2021ء) گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ضلع چکوال میں قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے البتہ ناجائز اسلحہ اور منشیات کی ریکارڈ برآمدگی ہوئی ہے جبکہ ڈکیتی کی 7نقب زنی کی وارداتوں میں ساڑھے تین کروڑ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق آٹھ ماہ کے دوران 189مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ ڈکیتوں کے 21گینگ گرفتار کیے گئے ہیں۔

آٹھ ماہ کے دوران 27کلاشنکوف 251پستول 62بندوق 12بور،21رائیفلز،8ریوالور،376ملزمان سے برآمد کیے گئے ہیں۔چوری کی آٹھ گاڑیوں کے علاوہ 58موٹرسائیکل بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ڈی پی او محمد بن اشرف نے ہفتے کے روز بتایا کہ مجموعی طور پر ضلع چکوال میں امن وامان کی صورتحال قابو میں ہے اور ڈکیتوں اور چوروںکے گرد گھیرا تنگ کردیاگیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس میں بدعنوان اہلکاروں کی عوام نشاندہی کریں۔