کابل ،اسیر خضدار کا صحافی اور دوست رہا ہوگئے

پیر 6 ستمبر 2021 18:34

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2021ء) کابل میں اسیر خضدار کا صحافی اور ان کا دوست رہا ہوگئے وہ 26 اگست کو طالبان کے ہاتھوں گرفتار ہوئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق طالبان کا افغانستان میں اقتدار آنے کے بعد خضدار کا صحافی اقبال مینگل اپنے دیگر دو دوستوں کے ہمراہ اسپین بولدک کے راستے افغانستان گئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے افغانستان کے علاقے اسپین بولدک قندھار ہرات اور دیگر علاقوں سے نجی چینل کے لئے رپورٹنگ بھی کی تھی جو کہ پاکستان کیبپرائیویٹ چینل پر آن ائیر بھی ہوا تھا۔

تاہم کابل پہنچ کر وہ 26 اگست کی رات کو طالبان کے ہاتھوں گرفتار ہوئے تھے۔ جنہیں آج 6 ستمبر کو بارہ روز بعد رہائی ملی ہے اور وہ اب کابل میں ہیں اور خیریت سے ہیں۔ آئندہ ایک دو روز میں وہ واپس وطن پہنچیں گے۔