یورپ میں موسم گرما کے دوران ریکارڈ گرمی

مشرقی یورپ میں زیادہ، جبکہ بحیرہ روم کے ممالک میں درجہ حرارت میں شدید اضافہ دیکھا گیا، کوپیرنیکس

بدھ 8 ستمبر 2021 15:17

یورپ میں موسم گرما کے دوران ریکارڈ گرمی
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2021ء) رواں برس جون، جولائی اور اگست براعظم یورپ میں گزشتہ دو عشروں کے دوران گرم ترین مہینے ریکارڈ کیے گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے ارضیاتی مشاہدے کے پروگرام کوپیرنیکس کے اعداد و شمار میں کہاگیاکہ سن 1991 سے سن 2020 تک درجہ حرارت اوسط سے ایک ڈگری زیادہ رہا۔ تاہم یورپ کے مختلف خطوں میں الگ الگ صورت حال نوٹ کی گئی۔ مثلا شمالی یورپ میں درجہ حرارت معمول سے کم رہا، مشرقی یورپ میں زیادہ، جبکہ بحیرہ روم کے ممالک میں درجہ حرارت میں شدید اضافہ دیکھا گیا ۔

متعلقہ عنوان :