ترقیاتی منصوبے ترتیب دیتے وقت منتخب نمائندوں سے مشاورت کی جائے اور ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں،سینٹر سیف اللہ نیازی
رانا ثاقب سلیم ہفتہ 11 ستمبر 2021 17:45
(جاری ہے)
سینیٹر عون عباس بپی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی محکموں کے افسران حکومت کے ویژن کے مطابق کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیمیں جلد مکمل کی جائیں تاکہ عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ گراں فروشی کے خاتمہ کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام ریلیف حاصل کر سکیں۔ اجلاس میں ضلع بھر کی ترقیاتی سکیموں، پرائس کنٹرول اور خدمت آپ کی دہلیز پر کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22ء کے تحت 133ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جن کا تخمینہ لاگت 24009ملین روپے سے زائد ہے۔نیز ضلع بھر میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 80نئی ترقیاتی سکیموں پر جلد کام شروع کیا جائے گا جن کا تخمینہ لاگت 7994ملین روپے سے زائد ہے۔اسی طرح 49ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جن کا تخمینہ لاگت 15939ملین روپے سے زائد ہے۔اجلاس میں ضلع بھر میں گراں فروشی کے خاتمہ کے لئے کئے جانے والے اقدامات بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں متحرک ہیں اور ضلع بھر میں جنوری 2021ء سے 10ستمبر2021ء تک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 70499دکانوں، ریڑھیوں، مارکیٹس اور دیگر کاروباری مراکز میں جا کر اشیائے خوردونوش کے نرخ کا معائنہ کیا۔ اس دوران 16753خلاف ورزیاں پائی گئیں جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے موقع پر ہی مجموعی طور پر 11381646/-روپے جرمانہ کیا، 469ایف آئی آرز متعلقہ تھانوں میں درج کرائی گئیں اور 930افراد گرفتار کئے گئے۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام خدمت آپ کی دہلیز پر کی تفصیلات بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ 31مئی 2021ء سے 10ستمبر 2021ء تک ضلع بھر میں خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت 569499سرگرمیاں کی گئیں۔ اس دوران 2187شکایات رجسٹرڈ کرائی گئیں جن میں سے 2158حل کر دی گئی ہیں اور ضلع بھر میں خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت متعلقہ ادارے فیلڈ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی میاں عبد الغفار کالوکا وٹو نے تعمیراتی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کی جائیں اور حکومت کے ویژن کے مطابق کام کیا جائے تاکہ لوگوں کو ریلیف حاصل ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ تعمیراتی محکموں کے افسران فیلڈ میں جا کر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کریں اور تمام ترقیاتی منصوبے اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کئے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.