Live Updates

جیکب آباد پولیس کا کارنامہ ،پی ٹی آئی کے ضلعی صدر کو بھائی سمیت مفرور بنا دیا

ہفتہ 11 ستمبر 2021 23:21

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2021ء) جیکب آباد پولیس کا کارنامہ ،پی ٹی آئی کے ضلعی صدر کو بھائی سمیت مفرور بنا دیا ،اخبارات میںاشتہار شائع،کوئی مقدمہ نہیں اسکے باوجود سیاسی بنیاد پر ٹارگیٹ کیا جا رہا ہے،اصل ملزمان نام ہی نہیںدئے گئے :میر ذیشان پہنورتفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا ہے بنا کسی مقدمے کے پی ٹی آئی جیکب آباد کے ضلعی صدر میر ذیشان پہنور انکے بھائی میر ض*شجاع اللہ کا کو بھی بنا کسے مقدمے کے مفرور بنا دیا گیا ہے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے مفروروں کی اخبارات میں شائع کردی فہرست میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اور انکے بھائی کا نام بھی شامل کیا گیا ہے جس پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر میر ذیشان پہنور نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس پارٹی بنی ہوئی ہے ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے بنا کسی مقدمے کے ہمیں مفرور بنا دیا گیا ہے جو کہ زیادتی ہے جیکب آباد پولیس مخالفین کے کہنے پر انتقامی کاروائیاںکررہی ہے اصل ملزمان کے نام ہی شامل نہیں کئے گئے ہیں، ایس ایس پی سیاسی غلام بنے ہوئے ڈیوٹی کے بجائے پولیس افسر ڈیوٹی کے بجائے وڈیروں کی ڈارئیوری کرنے میں مصروف ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،وزیر داخلہ شیخ رشید ،گورنر سندھ ،آئی جی سندھ اس کا نوٹس لیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات