شہزادہ اینڈریو امریکا میں جنسی زیادتی کے مقدمے کا سامنا کریں گے

شہزادے پر الزا م لگانے والی خاتون کی جانب سے انہیں کوئی قانونی کاغذات پیش نہیں کیے گئے،وکیل دفاع

منگل 14 ستمبر 2021 15:53

شہزادہ اینڈریو امریکا میں جنسی زیادتی کے مقدمے کا سامنا کریں گے
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) برطانوی شہزادہ اینڈریو امریکی عدالت میں خاتون ورجینیا رابرٹس کی جانب سے لگائے گئے جنسی زیادتی کے الزامات کا سامنا کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ اینڈریو کے وکلا کا یہ کہناتھا کہ شہزادے پر الزا م لگانے والی خاتون کی جانب سے انہیں کوئی قانونی کاغذات پیش نہیں کیے گئے۔نیو یارک میں جمع کروائی گئی عدالتی دستاویزات میں کہا گیا کہ اس مقدمے کے لیے اٹارنی اینڈریو بریٹلر ملکہ الزبتھ دوم کے دوسرے بیٹے شہزادہ اینڈریو کی نمائندگی کریں گے ۔

(جاری ہے)

ورجینیا نے نیویارک سٹی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا جس میں دعوی کیا گیا کہ شہزادہ اینڈریو نے بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کے نیویارک والے گھر میں اسے کمسنی میں جنسی حملے کا نشانہ بنایا تھا۔عدالتی دستاویزات میں شہزادہ اینڈریو پر الزام لگایا گیا ہے کہ بیس سال قبل شہزادہ اینڈریو کو دولت، طاقت، مضبوط پوزیشن اور روابط نے اس قابل بنایا کہ انہوں نے ایک خوفزدہ، کمزور بچی کے ساتھ بدسلوکی کی جہاں اس کی حفاظت کے لیے کوئی موجود نہیں تھا۔جبکہ شہزادہ اینڈریو لڑکی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر یکسر مسترد کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :