ویٹرنری یونیورسٹی میں انٹر نیشنل رینکنگزکے مو ضو ع پر آن لا ئن سیشن کا انعقاد

منگل 14 ستمبر 2021 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2021ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے کوا لٹی انہا نسمینٹ سیل نے گذ شتہ روزانٹر نیشنل رینکنگز میں یونیورسٹی کی رینکنگ کو مزید بہتر بنانے کے موضو ع پر آن لائن سیشن کا انعقاد سٹی کیمپس لاہور میں کیا۔ جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی سمیت مختلف شعبہ جات سے ڈینز، ڈائریکٹر، چیئر پرسنز،ایڈمنسٹریٹیوافسران کی کثیر تعداد نے ظاہری طور پر اور ویڈیو لنک کے زریعے شر کت کی۔

اجلا س میں کوا لٹی انہا نسمینٹ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر داور حمید مغل نے سسٹین ایبل ڈیو یلپمنٹ گولز کے مو ضو ع پر تفصیلی پریزنٹیشن دی جس میں اُنہو ں نے زیرو ہنگر،اچھی صحت کی عا فیت،معیار تعلیم،صنف مسا وات،صاف پا نی،کلا ئمیٹ ایکشن، اقتصا دی تر قی اور فعال تعلیمی ادارے کے لیئے امن و انصاف سے متعلقہ مختلف پہلو ئو ں کے بارے میں شر کا کو تفصیلی بتا یا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹرنسیم احمد نے یونیورسٹی کو بین الاقوا می معیار کے مطا بق کام کرنے اور مستقبل کے لیئے حکمت عملی مر تب کر نے کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا نیز یونیورسٹی کے کوا لٹی انہا نسمینٹ سیل کی بین الاقوامی رینکنگ میں نما یا ں پوزیشن حا صل کرنے سے متعلقہ کا وشو ں کو بھی سرا ہا۔

متعلقہ عنوان :