اغوا کے بعد خاتون سے اجتماعی زیادتی، ملزمان خاتون کو بیچ چوراہے میں پھینک کر فرار
خاتون کا شوہر پٹرول ڈلوانے گیا تو خاتون کو اکیلا دیکھ کر ملزمان نے گاڑی روکی اور اسے اغوا کر لیا، حالت غیر ہونے پر ملزمان خاتون کو بیچ چوراہے میں پھینک کر فرارہو گئے، ذرائع
دانش احمد انصاری منگل 14 ستمبر 2021 19:01
(جاری ہے)
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ملزمان خاتون کو اکبر آباد چوک میں پھینک کر فرار ہو گئے جبکہ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ 5 ملزمان نے شراب پلاکر زبردستی زیادتی کی۔
ڈی ایس پی صدر راجہ زاہد نے کہا کہ خاتون کا میڈیکل کرارہے ہیں ، واقعے کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے تاہم واقعہ مشکوک ہے تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔یاد رہے رواں ماہ ہی پنجاب میں 2 خواتین کے ساتھ زیادتی اور لڑکے سے بدفعلی کا واقعات رونما ہوئے تھے ، جہاں شیخوپورہ میں خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد زندہ جلانے کی کوشش کی گئی جبکہ جہلم میں لڑکے کے ساتھ بدفعلی، منڈی بہاؤ الدین میں طالبہ سے دست درازی اور گجرات میں لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعےمیں ملوث ملزمان کی جلدگرفتاری کا حکم دیتے ہوئے متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ آر پی او نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کیلئےخصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔اس سے قبل نوعمر عالمہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا تھا۔جنگ اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ٹنڈو جام محمد سے لڑکی کو اغوا گیا تھا لڑکی کو جمعرات کو ڈگری کی عدالت میں پیش کیا گیا۔متاثرہ لڑکی نے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ شاہد جٹ، منور جٹ اور لال میر کاتیار نے مجھے اغوا کیا۔اغوا کرنے کے بعد ٹھٹھہ لے جایا گیا جہاں لال میر کاتیار نے اسے ایک جھونپڑی میں رکھا جہاں اس کی بیوی بھی موجود تھی۔وہاں ملزم لال میر کاتیار دن دن تک اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا،بعدازاں ایک جعلی نکاح نامہ تیار کروایا جس میں میرا نام ارم درج کیا گیا۔لڑکی کے مطابق اس کے اغوا میں ملوث شاہد جٹ اس کے فروخت کیے جانے کی رقم لینے پہنچا لیکن ان کا رقم پر معاملہ طے نہ ہو سکا۔جس پر شاہد جٹ مجھے دوبارہ واپس لے آیا اور جھڈو کے قریب ایک مسافر خانے میں چھوڑ دیا۔ڈگری کی عدالت نے لڑکی کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا جبکہ گرفتار ملزم کو جیل بھیج دیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
دوہزار تئیس میں ایشیا سب سے گرم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ خطہ رہا
-
جرمن شہر ڈریسڈن میں ایس پی ڈی کے ایک سیاستدان پر حملہ
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
-
نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہونے والی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ، دفترخارجہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
-
سیکڑوں ارب کے زیر التوا ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو اہم قانونی اختیارات مل گئے
-
نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہر کے لارڈ میئر کی ملاقات
-
وزیرِاعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداواردیکھے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.