آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 58 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

بدھ 15 ستمبر 2021 00:09

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 58 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کورونا وائر س کی وجہ سے 3مریض فوت ہوئے ہیں، جن میں سے 2کا تعلق پونچھ اور 1کامظفرآبادسے ہے، 179مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور946افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔کورونا وائرس کے نئے سامنے آنے کیسز میں سی5کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،20کا پونچھ،1کا باغ، 1کا حویلی ، 7کا سدھنوتی ،6میرپور،6کا بھمبر اور11کاکوٹلی سے ہے۔

(جاری ہے)

آزادکشمیرمیں اب تک291268افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،33490افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے،31343افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ1420مریض زیر علاج ہیں 727مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سی125کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،22کا نیلم، 138کاپونچھ،98کا باغ،13 کا حویلی، 15کاتعلق سدھنوتی،159 کاتعلق میرپور،54کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کی1420مریضوں میں سی1366مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ54مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔