
سردیوں کی آمد سے قبل گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے حوالے سے خوشخبری ملنے کا امکان
او جی ڈی سی ایل بڑی کامیابی حاصل کرنے کے قریب، لکی مروت میں نئے ذخائر کی دریافت کے بعد یومیہ ایک کروڑ 30 لاکھ مکعب فٹ تک گیس حاصل ہونے کی امید
محمد علی
منگل 14 ستمبر 2021
21:02

(جاری ہے)
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقہ ایف آر لکی مروت میں واقع کاواگڑھ فارمیشن پر اپنی مہارت اور کاوشوں سے ولی کنواں نمبر 1 پر گیس و کنڈنیسٹ کے بھاری ذخائر دریافت کیے۔
ولی ایکسپلوریشن لائسنس کے آپریٹر کی حیثیت سے اوجی ڈی سی ایل اس ایکسپلوریشن بلاک میں 100 فیصد ورکنگ انٹرسٹ کی مالک ہے۔ تیل و گیس کے یہ بھاری ذخائر فرنٹیئر ریجن لکی مروت میں دریافت کیے گئے۔ ولی کنواں نمبر 1 کا اسٹرکچر او جی ڈی سی ایل نے اپنے انجنئیرز کی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈرل اور ٹیسٹ کیا۔ رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر 32/64 چوک سائز پر 2800 پی ایس آئی ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر پر چیک کرنے کے بعدکنویں سے 11.361 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ (ایم ایم سی ایف) یومیہ گیس اور 895 بیرل یومیہ کنڈنسیٹ کی پیداوار حاصل ہو گی۔ یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں پاکستان میں تیل اور گیس کی دریافت سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ، رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں تیل کی پیداوار میں 6 فیصد کمی ہوئی۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں گیس کی پیداوار میں 4 فیصد کمی ہوئی، دوسری سہ ماہی میں 5 آئل فیلڈز اور 4 گیس فیلڈز شامل ہوئیں۔ خام تیل کی پیداوار 6 فیصد کمی سے 76 ہزار 331 بیرل یومیہ پر آگئی۔رپورٹ کے مطابق مردان خیل اور مکوڑی آئل فیلڈز سے پیداوار میں کمی سے خام تیل کی پیدوار میں پچھلے سال کے مقابلے میں 6 فیصد کمی ہوئی، چندا، مرم زئی اور مکوڑی ایسٹ سے خام تیل کی پیداوار میں 5 سے 46 فیصد تک اضافہ ہوا۔رواں مالی کی دوسری سہ ماہی میں گیس کی پیداوار 4 فیصد کم ہو کر 3 ہزار 409 ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی، کنڈھ کوٹ اور قادر پور گیس فیلڈ سے 6 سے 18 فیصد ہیداوار میں کمی ہوئی، 4 نئی گیس فیلڈز سے 20 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس سسٹم میں شامل ہوئی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
پیپلزپارٹی کی 17سالہ حکمرانی کے باعث اہل کراچی بدترین حالات اور اذیت کا شکار ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.