علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اندرون ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو گھر پر تعلیم و تدریس کی خدمات مہیا کرتی ہے ۔ریجنل ڈائریکٹر ملک احمر ذوالفقار نون

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم بدھ 15 ستمبر 2021 13:51

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اندرون ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں ..
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2021ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر ملک احمر ذوالفقار نون نے کہا ہے کہ علم سب سے بڑی نعمت ہے جو لوگ وقت پر علم حاصل نہیں کر پاتے وہ زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئے داخلہ جات کی آگاہی کے سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اندرون ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو گھر پر تعلیم و تدریس کی خدمات مہیا کرتی ہے اور فاصلاتی نظام تعلیم میں ایشیا کی بڑی جامعات میں اسکا شمار ہوتا ہے طلبا و طالبات کے لئے سمسٹر خزاں کے تحت  بی اے ، چار سالہ بی ایس پروگرامز،چار سالہ بی بی اے پروگرامز ، ٹیچرز ٹریننگ پروگرام ودیگر کی آخری تاریخ 18اکتوبر 2021 تک مقرر کی گئی ہے طلبا و طالبات مزید معلومات کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور ہمارے علاقائی آفس چشتیاں روڑ بالمقابل فوڈ اتھارٹی آفس میں بلمشافہ بھی ملاقات کرسکتے ہیں اس موقع پر محمد عابد ودیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :