کوئٹہ ،شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے ، بابر یوسفزئی

جمعرات 16 ستمبر 2021 00:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما سابقہ ترجمان بابر یوسفزئی نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں شرپسندوں کی اطلاع پر آپریشن میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ہونے والے جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے شہدا وزیرستان پوری قوم کے ماتھے کا جھومر ہے دوران آپریشن شہید ہونے والے جوانوں کو جتنا خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری بہادر افواج کے افسران اور جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ جام شہادت نوش کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے ہماری قوم کے حوصلے کو کمزور نہیں کیا جاسکتا ، ملک میں امن وامان بحال کرنے کا کریڈٹ سیکیورٹی اداروں کو جاتا ہے سیکیورٹی اداروں نے امن و امان بحال کرنے کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں بلوچستان میں حالات سازگار بنانے میں سیکیورٹی اداروں کا بہت بڑا کردار ہے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے بعد بلوچستان میں دشمن نے بلوچستان کو کمزور کرنے کے لئے بہت سی سازشیں کی ہیں اور اس طرح واقعات کرواکے صوبے اور ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشیش کی ہے دشمن کی کوشیش ہے کہ بلوچستان میں فرقہ وارانہ جنگ شروع کی جائے اور صوبے کے حالات خراب کئے جائیں لیکن ہماری سیکیورٹی اداروں کی وجہ سے دشمن کی ہر چال ناکام ہورہی ہے ان کا مزید کہنا تھا بلوچستان میں ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہوگا بلوچستان کی عوام سی پیک کے بعد خوشحال اور ترقی یافتہ ہوگی ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے آج بلوچستان ترقی کے ایک نئے سفر کی جانب رواں دواں ہے بلوچستان کی عوام نے ترقی اور امن و امان کی ایک بھاری قیمت چلائی ہے لیکن آج بلوچستان دنیا کے نقشے پر ایک ترقی یافتہ صوبہ بن کر ابھرا رہا ہے انشا اللہ پاکستان اور بلوچستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گے پاکستان اور بلوچستا ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں