کراچی،میڈیکل کالج میں داخلہ فہرستوں میں مسلسل دوسرے سال بھی مبینہ بے ضابطگیاں ،کمراہ امتحان میں انتظامیہ کی مشکوک سرگرمیاں

سیکڑوں طلباء وطالبات کراچی پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ ،ٹیسٹ دوبارہ لیے جائیں ،مطالبہ

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) میڈیکل کالج میں ہونے والے داخلہ فہرستوں میں مسلسل دوسرے سال بھی مبینہ بے ضابطگیوں ،کمراہ امتحان میں انتظامیہ کی مشکوک سرگرمیوں کیخلاف سیکڑوں طلباء وطالبات کراچی پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا،مظاہرین نے پی ایم سی فہرست کے طریقہ کاراوردیگربے ضابطگیوں کڑی تنقیدکرتے ہوئے طلبائ وطالبات کاکہناتھاکہ ٹیسٹ دوبارہ لیے جائیں ،اس موقع پرمظاہرین طلباء نے پی ایم سی انتظامیہ نامنظورکے نعرے اورانصاف دوانصاف دوکے نعرے لگائے ،مظاہرے میں شامل ایک طالبہ نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دوران امتحان پی ایم سی انتظامیہ کی مشکوک سرگرمیاں سامنے آئی ہیں ،انہوں نے انکشاف کیاکہ منظرنظرامدیدواروں کونقل کیلئے موادفراہم کیاجارہاہے،دوران امتحان وائی فائی بندکردیاجاتاہے،مظاہرین نے انکشاف کیاکہ بعض منظورنظرطلباء اورطالبات کوالگ کمرہ امتحان میں بٹھاکرٹیسٹ لیے جارہے ہیں جوسراسردیگرطلباء کے ساتھ زیادتی ہے،انہوں نے کہاکہ ہمارے احتجاج کرنے پرکمرہ امتحان میں موجودانتظامیہ طلبہ کوکہتی ہے کہ ہم آپ کوجوابدہ نہیں ہیں آپ کے پاس ہمارے کوئی ثبوت ہیں توشوق سے عدالت جائیں مظاہرین نے انتباہ دیتے ہوئے کہاک ہمیں انصاف کیلئے عدالتوں کادروازہ بھی کھٹکھٹاناپڑاتواس سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ ہمیں پی ایم سی کے تحت ہونے والے ان ٹیسٹوں پرتحفظات ہیں ،ٹیسٹ منسوخ کرکے ازسرنوٹیسٹ منعقدکیے جائیں تاکہ میرٹ کے تقاضے پورے ہوسکیں