Live Updates

خیبرپختونخوا ہاکی لیگ ملک بھر میں ہاکی کے فروغ و ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی، کامران بنگش

Amjad Ali khan امجد علی خان جمعہ 17 ستمبر 2021 17:18

خیبرپختونخوا ہاکی لیگ ملک بھر میں ہاکی کے فروغ و ترقی میں اہم سنگ میل ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران خان بنگش نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاکی لیگ ملک بھر میں ہاکی کے فروغ و ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی وہ  گزشتہ روز پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں پرہجوم پریس کانفرنس کررہے تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیار خان خٹک ' ڈائریکٹر آپریشنز سید ثقلین شاہ 'ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی'ڈائریکٹر ڈیویلمپنٹ سلیم رضا'ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ 'ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور تحسین اللہ خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں'وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران خان بنگش نے کہا کہ سابق ادوار میں ہاکی کو نظر انداز یا گیا قومی کھیل پر فوکس نہ ہونے کے باعث ٹیلنٹ ضائع ہوا مگر اب کرکٹ کی طرح پی ایس ایل طرز کی ہاکی لیگ خیبرپختونخوا میں منعقد کی جا رہی ہے جس کا مقصد ہاکی کا فروغ ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جلد ہی آسٹروٹرف کی تعداد پندرہ ہوجائے گی جس میں سات تیار ہیں 'آٹھویں پر کام آخری مرحلے میں ہے جبکہ دیگر آسٹروٹرف کے منصوبوں پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے جن میں صوابی 'بونیر 'نوشہرہ ' ملاکنڈ'باجوڑ 'کرم شامل ہیں وزیراعلیٰ محمود خان نے ہاکی لیگ کے لوگو و ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر صوابی'بونیر اور ملاکنڈ کے لئے بھی آسٹروٹرف کی منظوری دی'انہوں نے کہا کہ ہاکی لیگ کے انعقاد کا مقصد ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے اور یہ تمام تر سہرا وزیراعلیٰ محمود خان اور ان کی ٹیم جس میں سیکرٹری سپورٹس عابد مجید'ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک اور دیگر حکام شامل ہیں یہ اعزاز خیبرپختونخوا کو ملا ہے کہ یہاں ملک کی پہلی ہاکی لیگ منعقد کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کا آغاز تیس ستمبر سے ہورہا ہے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کی کاوشوں سے ہاکی کی بحالی میں بھرپور مدد ملے گی نیشنل ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ کھیلنے سے لوکل کھلاڑیوں کے کھیل میں مزید نکھار پیدا ہوگا کھلاڑیوں میں نیا جذبہ پیدا ہوگا ہاکی کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں بھرپور مدد ملے گی نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا ۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پشاور میں بہترین باکسنگ مقابلے کرائے جس کی پورے ملک میں دھوم تھی اسی طرح خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کو بھی میڈیا پر بھی لائیں گے اورپوری دنیا کو دکھائیں گے کہ یہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں باکسنگ کے مقابلے مزید کرائیں گے انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کوئی کمی نہیں جب بھی ضرورت ہوگی اور جہاں بھی ہوگی تمام مسائل خیبرپختونخوا حکومت حل کرے گی ونر ٹیم کے لئے دس لاکھ'رنر اپ کے لئے پانچ لاکھ 'تیسرے نمبر کی ٹیم کے لئے تین لاکھ اور چوتھے نمبر پر آنیوالی ٹیم کے لئے ایک لاکھ روپے انعامی رقم رکھی گئی ہے اس کے علاوہ ہر کھلاڑی کو پندرہ ہزار روپے 'انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی ہاکی سٹک اور ہاکی کٹس فراہم کریں گے اس کیساتھ کھلاڑیوں کی ٹرانسپورٹیشن 'قیام و طعام بھی حکومت کی ذمہ داری ہوگی انہوں نے کہا کہ پشاور کے لالہ ایوب ہاکی آسٹروٹرف کی صفائی کے لئے خصوصی مشینری پشاور پہنچ چکی ہے اور پیر کے روز سے یہاں اس ٹرف کی صفائی شروع کی جائے گی اور اسے انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق مقابلوں کے لئے تیار کیاجائے گا۔

خیبرپختونخوا حکومت کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا ہاکی لیگ میں8 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں سات ٹیمیں مختلف اضلاع سے ہوں گی جبکہ ایک ٹیم ضم شدہ اضلاع کی بنائی جائے گی مجموعی طور پر آٹھ ٹیموں کی نیلامی 22 ستمبر کوپشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگی ہر ٹیم میں پاکستان ہاکی ٹیم کے دو سینئر اور دو جونیئر ٹیم کے کھلاڑی شامل ہوں گے ان ٹیموں کے لئے سینئر اور جونیئر ٹیموں کے کھلاڑیوں کی نیلامی 26 ستمبر کو پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ہی ہوگی ۔

انٹر سکولز کرکٹ کے ساتھ ہی انٹر سکولز ہاکی مقابلے بھی کرائیں گے جس کے بعد یہی مقابلے کالجز کی سطح پر بھی کرائیں گے جبکہ تین سو کالجز کے سپورٹس گرائونڈ سیکنڈ ٹائم عوام کے لئے بھی کھولنے پر غور جاری ہے جبکہ اس کیساتھ تمام یونیورسٹیوں کے سپورٹس گرائونڈ بھی عوام کے لئے کھولے جائیں گے جس کا مقصد نوجوانوں کوکھیلنے کے لئے سہولتیں فراہم کرنا ہیں'یونین کونسل کی سطح پر سپورٹس کی تمام سہولتیں اور جمنازیم تعمیر کئے جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات