موجودہ حکمرانوں کا نئے پاکستان کا دعویٰ جھوٹ پرمبنی ہے ،مولاناعبدالحلیم مدنی

حکومت غریب عوا م کو ریلیف پہنچانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے،مرکزی کونسل رکن جمعیت علماء اسلام

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) جمعیت علماء اسلام کی مرکزی کونسل کے رکن صوبائی سرپرست اعلی مولاناعبدالحلیم مدنی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کا نئے پاکستان کا دعویٰ جھوٹ پرمبنی اور صرف میڈیا تک محدود ہے حکومت غریب عوا م کو ریلیف پہنچانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات، بجلی ،گیس ، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے غریب عوام کو دو وقت کی روٹی کا محتاج کردیا ہے اورعوام مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا نئے پاکستان کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے پاکستان کو چلانے کیلئے قرآن و سنت کے قانون کا نفاذ ضروری ہے پاکستان کی آزادی کا مقصد بھی اسلامی نظام کا نفاذ تھا لیکن حکمرانوں نے قرآن و سنت کے قانون کے نفاذ میں مختلف رکاوٹیں لگارکھی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا اغانستان اورقرآن و سنت کے خلاف سازشیں بند کرے اور عالمی دنیا طالبان حکومت کو تسلم کرکے تاکہ افغانستان میں 40سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہوسکے۔