
پی آئی اے نے 22 سال بعد عرب اسلامی ملک کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا
2 دہائیوں سے زائد کے طویل وقفے کے بعد قومی ائیرلائن کی پہلی مسافر پرواز شام کے دارالحکومت دمشق پہنچی
محمد علی
ہفتہ 18 ستمبر 2021
22:44

Alhamdolillah, After 22 years, #PIA landed in #Damascus, with #pilgrims with an aim to promote religious tourism & restore relations with Syria in line with the vision of @ImranKhanPTI & @GovtofPakistan. Salute to Amb Air Mshl Saeed M Khan for his great support long live PIA pic.twitter.com/yJgNJZb6jw
— Air Marshal Arshad Malik (Retd) (@amarshadmalik) September 18, 2021
انہوں نے بتایا کہ زائرین کو لے جانے والی پی آئی اے کی پرواز مشق لینڈ کر گئی۔ جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق دمشق پہنچنے والی پی آئی اے پروازوں کا واٹر کیننز سے خصوصی استقبال کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق قومی ایئرلائن نے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا آغاز کیا ہے۔
(جاری ہے)
اسی سلسلے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے9501 کراچی سےدمشق کے لیے روانہ ہوئی۔
اس پرواز میں وفاقی وزیرغلام سرور، سی ای او پی آئی اے اور شامی سفیر بھی موجود تھے۔ بوئنگ77 طیارےکےذریعے300 سےزائد مسافردمشق کے لیے روانہ ہوئے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے12 پروازیں نجف،2 بغداد اور 4 دمشق کے لیے آپریٹ کرے گی۔ پی آئی اے کا خصوصی آپریشن 24 ستمبر تک جاری رہےگا۔ پروازیں کراچی،لاہوراوراسلام آباد سے براہ راست روانہ ہوں گی۔ اس حوالے سے سی ای او ارشد ملک کا کہنا ہے کہ اہم مذہبی مواقع پرزائرین کے لیے پروازوں کا آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایئرلائن زائرین کومقام مقدسہ پہنچانےمیں پیش پیش ہے۔ واضح رہے کہ کرونا بحران کے دوران پی آئی اے سمیت ملک کی نجی ائیرلائنز شدید نقصانات سے دوچار ہوئیں۔ ان نقصانات کم کرنے کیلئے پی آئی اے مسلسل کوشاں ہے۔ قومی ائیرلائن کی جانب سے گزشتہ ایک سال کے دوران کئی روٹس پر پروازوں کا آغاز کیا گیا۔ پی آئی اے کی حالت میں بہتری لانے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ قومی ائیرلائن کو چیلنجز کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود ایئر لائن کی معاشی صورت حال بہتر بنانے کے لیے مختلف غیر ملکی سیکٹرز پر پروازوں کا آغاز اور تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پی آئی اے عالمی ماہرین پر مشتمل بزنس پلان تیار کر رہی ہے جس سے پی آئی اے کو دنیا بھر میں کامیابی حاصل ہوگی۔ ری اسٹرکچرنگ میں جدت اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
نیتن یاہو اور حواریوں کو واضح کردوں کہ اگر پاکستان کی طرف آئے تو لگ پتا جائے گا
-
امریکا کی اول آخر ترجیح اسرائیل ہی ہے، مسلم امہ کو یہ مسئلہ حل کرنا پڑے گا
-
جلال پور پیر والا کو سیلاب سے بچانے کی کوشش کرنے والا ڈی ایس پی معطل
-
ایل پی جی مہنگی کر دی گئی
-
1.77 ارب ڈالرز کا معاہدہ ختم
-
خیبرپختونخواہ میں ایک آئینی جبکہ پنجاب میں غیرآئینی حکومت قائم ہے
-
ملک کا زرعی پاور ہاوس ہونے کے باوجود پنجاب میں گندم کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے
-
سابق حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک کھربوں روپے کے قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے
-
کیا جنسی جرائم کا حل نیفے میں پستول کا ’اچانک‘ چل جانا ہے؟
-
پنجاب حکومت کی انتظامیہ کی نااہلی، سیلابی پانی سے کروڑوں روپے کی گندم خراب ہو گئی
-
شاہراؤں اور چوکوں پر بھکاریوں کی موجودگی سکیورٹی تھریٹ ہے، فوری ایکشن لیا جائے
-
غزہ: بھوک سے 106 بچوں سمیت 361 ہلاکتیں، ڈبلیو ایچ او
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.