اسرائیل کی فوج نے انتہائی محفوظ جیل توڑ کر فرار ہونے والے آخری دو فلسطینی قیدیوںکو دوبارہ گرفتار کر لیا

اتوار 19 ستمبر 2021 12:15

اسرائیل کی فوج نے انتہائی محفوظ جیل توڑ کر فرار ہونے والے آخری دو فلسطینی ..
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) اسرائیل کی فوج نے انتہائی محفوظ جیل توڑ کر فرار ہونے والے آخری دو فلسطینی قیدیوںکو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دو فلسطینی 35 سالہ ایحام قمامجی اور 26 سالہ منادل انفیات کو گرفتار کیا گیا رپورٹ کے مطابق 6 ستمبر کو گلبوا جیل توڑ کر فرار ہونے والے تمام قیدیوں کو اب دوبارہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ان قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لینے کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے زمینی چیک پوسٹیں، نگرانی کرنے والے ڈرون اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی فوج بھیجی گئی تھی ۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر اسرائیل کی محفوظ ترین ہائی سیکورٹی جیل گلبوا سے 6فلسطینی قیدی چمچ کے ذریعے کھودی جانے والی سرنگ سے فرار ہو گئے تھے اور اس طرح جیل توڑ کر فرار ہونے کے واقعے کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے فلسطین میں جشن منایا گیا جبکہ اسرائیل حکام کو سیکورٹی میں غفلت پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔