ارجنٹائن کا پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدے کا فیصلہ

ارجنٹائن کی حکومت نے بجٹ کا مسودہ ایوان نمائندگان میں پیش بھی کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 ستمبر 2021 11:38

ارجنٹائن کا پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدے کا فیصلہ
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 ستمبر 2021ء) : لاطینی امریکی ملک ارجنٹائن نے پاکستان سے 12 جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدے کا فیصلہ کر لیا۔ غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق ارجنٹائن پاکستان سے 12 جے ایف 17 طیارے خریدنے کی خواہش ظاہر کی جس کے لیے ارجنٹائن کی حکومت نے بجٹ کا مسودہ ایوان نمائندگان میں پیش بھی کردیا ہے۔ ارجنٹائن کی حکومت نے طیاروں کی خریداری کی مد میں 66 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالرز کے مساوی رقم مختص کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن پاکستان سے 10 سنگل سیٹر جب کہ 2 ڈبل سیٹر طیارے خریدنے کا خواہشمند ہے۔ اس سے قبل وہ اس قسم کے طیارے برطانیہ اور جنوبی کوریا سے خریدنا چاہتا تھا۔ واضح رہے کہ جے ایف 17 تھنڈر ایک جنگی طیارہ ہے جسے پاکستان اور چین نے مل کر تیار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کی افادیت 27 فروری 2019ء کو دنیا پر اس وقت واضح ہوئی جب پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فضائیہ کی در اندازی کو ناکام بنا دیا اور 2 بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔

ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کے علاقہ آزاد کشمیر میں گرا۔ بھارت کا مِگ 21 طیارہ آزاد کشمیر میں تباہ کیے جانے کے بعد اس کے پائلٹ وِنگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ دوسری جانب سینئیر تجزیہ کار ہارون الرشید نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخی کے بارے میں کہا ہے کہ بعض ذرائع وثوق سے کہہ رہے ہیں کہ جیسے ہی ارجنٹائن کے لیے ایف 17 تھنڈ طیاروں کی خریداری کا اعلان ہوا، اس کے ایک گھنٹے کے بعد برطانیہ متحرک ہو گیا، انہوں نے کہا کہ یہ جہاز تو ہمارے خلاف استعمال ہو سکتے ہیں،پھر انہوں نے فوری طور پر امریکہ سے رابطہ کیا اور اس کے بعد یہ سب ہوا۔