میرپور ماتھیلو میں ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم ،خاتون جاں بحق

پیر 20 ستمبر 2021 14:32

میرپور ماتھیلو میں ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم ،خاتون جاں بحق
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2021ء) میرپور ماتھیلو میں ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

میرپور ماتھیلو پولیس کے مطابق اناج منڈی کے قریب قومی شاہراہ پر ایک ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون مسمات سانولی پتافی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کا بھائی نورالدین پتافی زخمی ہوگیا جسے سول ہسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹرالر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا۔