قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کا اجلاس، پاور ڈویژن حکام کا ملک میں اووربلنگ کا اعتراف

عیدالاضحی اور عاشورہ کی چھٹیوں کے باعث جزوی اوور بلنگ ہوئی لوگوں کو اضافی رقوم ادا کرنا پڑیں، ڈویژن حکام

پیر 20 ستمبر 2021 22:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) پاور ڈویژن حکام نے ملک میں اووربلنگ کا اعتراف کر لیا پاور ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی اور عاشورہ کی چھٹیوں کے باعث جزوی اوور بلنگ ہوئی لوگوں کو اضافی رقوم ادا کرنا پڑیںے چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کا اجلاس ہوا اجلاس میں سیکرٹری پاور علی رضا بھٹہ، ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ، کے الیکٹرک و آئیسکو حکام نے کمیٹی شرکت کی ہے اجلاس میں کے الیکٹرک اور اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی بھی شرکت اجلاس میں گردشی قرضے سمیت آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات پر بریفنگ ایجنڈے میں شامل تھی اجلاس میں کراچی کے حلقہ این اے 238 میں لوڈ شیڈنگ کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل تھا ایم ڈی پیپکو نے کمیٹی کو بتایا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ملک میں صارفین سے اضافی بل وصول کئے گئے ایم ڈی پیپکو نے کمیٹی کو بتایا کہ جب تک مینوئل طریقے سے میٹر ریڈنگ ہو گی یہ امکان رہے گاان کا کہنا تھا کہ اٹو میٹک ریڈنگ کا سسٹم لانے کیلئے خطیر سرمایہ کاری درکار ہے جس پر ممبر کمیٹی آغا رفیع اللہ کا کہنا تھا کہ وصول کردہ اضافی پیسے صارفین کو کون واپس کرے گا جو صارفین اگلی سلیب میں چلے گئے ان کو لاکھوں روپے کے اضافی بل ادا کرنا پڑے ہیں ان کا ذمہ دار کون ہوگا ان کو رقم واپس کی جائیگی قائمہ کمیٹی پاورکے چیئرمین چوہدری سالک حسین پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بتایا کہ جب اربوں روپے کپیسٹی چارجز ادا کریں گے تو سرمایہ کاری کیسے ہو گی ماضی میں کے غلط معاہدے ہمیں وراثت میں ملے ہیں ان معاہدوں کا ذمہ دار نہ میں ہوں نہ کمیٹی یہ بھی نہیں کر سکتے کہ ہم آئی پی پیز کو پیسے نہیں دیں گے اس سے مسائل مزید بڑھ جائیں گے ایڈیشنل سیکرٹری پاور نے کمیٹی کو بتایا کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2280 ارب روپے ہے آئی پی پیز کے 1300ارب روپے کے بقایا ہیں فروری میں ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی 3 روپے 34 پیسے میں سے ایک روپیہ 39 پیسے صارفین کو منتقل نہیں ہوئے یہ ایک روپیہ 39 پیسے کب صارفین کو منتقل کرنے ہیں، سیاسی فیصلہ ہے چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز سے ٹیرف میں رعایت لیں آئی پی پیز بہت دھوکہ دے چکی ہیں پوری دنیا کو پتہ ہے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ گردشی قرضہ کم کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے جا رہے ہیں کوشش ہے سرکلر ڈیٹ کا بہاو کم کیا جائیپچھلے سے جولائی میں گردشی قرضے کا بہاو 57 ارب روپے تھااس سال جولائی میں گردشی قرضے کا بہاو 44 ارب رہاحکام نے کمیٹی کو بتایا کہ جولائی 2018 سے اب تک بجلی 4.72 روہے فی یونٹ مہنگی ہوئیں اگست 2018 میں بجلی کہ اوسط قیمت 11.72 روپے فی یونٹ تھی اس وقت بجلی کی اوسط فی یونٹ قیمت 16 روپے 44 پیسے فی یونٹ ہے ممبر کمیٹی اغا رفیع اللہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے حلقہ این اے 238 میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہیصارفین کو اضافی یونٹس چارج کئے جا رہے ہیں اضافی یونٹ ڈال کر صارف کی سلیب بدل جاتی ہے اس معاملے میں نیپرا بھی ملا ہوا یے جس پر وائس چیئرمین نیپرا رفیق شیخ کا کہنا تھا کہ نیپرا نے صارفین کی شکایات پر فورا کمیٹی بنائی ہے اس وقت معاملے کی تحقیات جاری ہیں رپورٹ کی روشنی میں کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کریں گے�

(جاری ہے)

شاہد قریشی