ویکسی نیشن سے کورونا پھیلائو کا خدشہ مزید کم ہوجائے گا،پرنسپل رائواقبال

منگل 21 ستمبر 2021 11:58

ویکسی نیشن سے کورونا پھیلائو کا خدشہ مزید کم ہوجائے گا،پرنسپل رائواقبال
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولز میں ہی 15 سال سے زائد عمر کے طلبا کی ویکسی نیشن شروع کردی۔ گورنمنٹ سکولوں میں موبائل ویکسی نیشن سنٹر قائم ۔تفصیلات کے مطابق اساتذہ کے بعد اب 15 سال سے زائد عمر کے تمام بچوں کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔پنجاب حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کو کم سے کم کرنے کیلئے ویکسی نیشن کا دائرہ کار بڑھا دیا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے سرکاری سکولوں میں 15 سال سے زائد عمر طلبا کی ویکسی نیشن پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔ گورنمنٹ ایم سی ہائر سیکنڈری سکول کوتوالی روڈ سمیت ضلع بھر کے 20 سکولوں میں کورونا ویکسی نیشن سنٹر بنا دیئے گئے جہاں 15 سال سے زائد عمر تمام طلبا کو ویکسی نیشن کی جائے گی۔ پرنسپل راؤ محمد اقبال کا کہنا تھا طلبا کی ویکسی نیشن سے کورونا پھیلائو کا خدشہ مزید کم ہوجائیگا۔ طلبا نے بھی ویکسی نیشن ہونے پر اطمینان کا اظہارکیا ہی-