لاہور میں مزیدایک احتساب عدالت کے قیام سے عدالتوں کی تعداد چھ ہو گئی

منگل 21 ستمبر 2021 13:38

لاہور میں مزیدایک احتساب عدالت کے قیام سے عدالتوں کی تعداد چھ ہو گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) لاہور میں مزیدایک احتساب عدالت کے قیام سے عدالتوں کی تعداد چھ ہو گئی۔لاہور میں نئی قائم ہونے والی احتساب عدالت کو نیب ریفرنسز منتقل کر دیے گئے،نئی قائم ہونے والی احتساب عدالت میں سماعت کے لیے تیس نیب ریفرنسز منتقل کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کا کیس ،ایم این ایم اربوں روپے کا سکینڈل ،پیپلز پارٹی کے رہنما آصف ہاشمی کے خلاف نیب کے دو ریفرنسز ،نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے گیارہ سو متاثرین کا کیس اورلاہور میں سرگودھا یونیورسٹی کا غیر قانونی کیمپس کھولنے کا نیب ریفرنس بھی احتساب عدالت چھ کو منتقل کردیاگیا ۔اس سے قبل لاہور میں پانچ احتساب عدالتیں کام کر رہی تھیں۔