سوات وومن پولیس کی کارروائی ، منشیات فروش خاتون گرفتار

بدھ 22 ستمبر 2021 14:33

سوات وومن پولیس کی کارروائی ،  منشیات فروش  خاتون گرفتار
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2021ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوامعظم جاہ انصاری کی خصوصی ہدایت پر صوبے کو منشیات کو جڑ سے ختم کرنے کے تحت وومن پولیس سٹیشن سوات نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش خاتون کو گرفتار کر لیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وومن پولیس سٹیشن سوات کے ایس ایچ او نیلم شوکت اور لیڈی پولیس پر مشتمل ٹیم نے خفیہ اطلاع پر طاہر آباد کے علاقے بنٹر میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون مسماة (ر)زوجہ عصمت علی سکنہ طاہر آباد بنڑ کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے 107گرام ہیروین اور 89590روپے برآمد کرلی ہے۔منشیات فروش خاتون کے خلاف وومن پولیس سٹیشن سوات میں منشیات ایکٹ کے تحت پہلی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :