پشاور کے 3تدریسی ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد348ہو گئی

بدھ 22 ستمبر 2021 15:49

پشاور کے 3تدریسی ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد348ہو گئی
پشاور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2021ء) :پشاور کے 3تدریسی ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد348ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا مریضوں کی تعداد135ہو گئی ہے جبکہ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کیلئے122بیڈزمختص ہیں، ہسپتال میں کل وینٹیلیٹرز کی تعداد68ہے اورکورونا وائرس کے مریضوں کیلئے38وینٹیلیٹرز مختص کئے گئے ہیں ۔

وینٹیلیٹرز پر28مریض زیرعلاج ہیں،کورونا وائرس کے15نئے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا اور کورونا وائرس کے18مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کر دیا گی تاہم ہسپتال میں کورونا وائرس سے کسی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا مریضوں کی تعداد93ہو گئی جبکہ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کیلئے122بیڈز مختص ہیں، 28وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کے لئے مختص ہیں،ہسپتال میں23مریض انتہائی نگہداشت بائی پیپ اور وینٹی لیٹرز پر ہیں اور اس وقت ایچ ڈی یو میں47مریض زیر علاج ہیں جبکہ کم مقدار آکسیجن پر34مریض زیر علاج ہیں جن کیلئے31بیڈز مختص ہیں، گزشتہ24گھنٹوں  میں خیبرٹیچنگ ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ3افرادجاں بحق ہوئے،2مزید کورونا کے مریض ہسپتال میں داخل ہو چکے ہیں،ہسپتال میں کورونا کے صرف28بیڈز خالی ہیں۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کوروناکے مریضوں کی تعداد120ہو گئی، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہسپتال میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 12نئے کورونا کے مریض داخل ہوئے ہیں جبکہ آئی سی یو میں11مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :