پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (PCGA) کے انتخابات برائے سال 22-2021 کے لیے جنرز گروپ اور پاکستان پروگریسو گروپ نے متفقہ طور پر چیئرمین، سینئر وائس چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدوں کے لیے سہیل محمود ہرل، مدن لال اور چوہدری خالد رفیق کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 22 ستمبر 2021 16:20

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن  (PCGA) کے انتخابات برائے سال 22-2021 کے لیے ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2021ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن  (PCGA) کے انتخابات برائے سال 22-2021 کے لیے جنرز گروپ اور پاکستان پروگریسو گروپ نے متفقہ طور پر چیئرمین، سینئر وائس چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدوں کے لیے سہیل محمود ہرل، مدن لال اور چوہدری خالد رفیق  کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ دونوں گروپوں کے الحاق کی صورت میں ان کے مدمقابل کسی اور امیدوار کے کاغذات نامزدگی داخل نہیں ہوئے جس بنا پر تینوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔


اس موقع پر چیئرمین پروگریسو جنرز گروپ ملک طلعت سہیل نے کہا کہ پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں نمایاں کمی ہونے سے ملک قیمتی زرمبادلہ سے محروم ہو چکا ہے۔ ہم نے ملکی زراعت و معیشت میں اپنا بھر پور حصہ ڈالنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنا کر ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

ملکی زراعت بالخصوص کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے پی سی جی اے تمام حکومتی اداروں کو متحرک کرے گی اور کاٹن جننگ سیکٹر کو درپیش مشکلات میں کمی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔


دونوں گروپوں کے الحاق میں چیئرمین جنرز گروپ حاجی محمد اکرم، چیئرمین پی سی جی اے ڈاکٹر جسومل  لیمانی، مہیش کمار، چوہدری مسعود مجید، چوہدری محمد شفیق، میاں محمود احمد، ملک الطاف حسین، خواجہ فاروق اور سرپرست پاکستان پروگریسو جنرز گروپ چوہدری عبدالجبار اور چوہدری محمد سلیم بھلر نے ذمہ دارانہ عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے ممکن بنایا۔ اس موقع پر کثیر تعداد  میں موجود ممبران نے امان اللہ قریشی کی صلح کی بھر پور کوششوں کو سراع اور امید کی کہ چیئرمین سہیل محمود ہرل، مدن لال اور چوہدری خالد رفیق جو کہ ایسوسی ایشن کے معاملات کا وسیع  تجربہ رکھتے ہیں اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر  کاٹن جننگ سیکٹر جو تباہی کے دہانے پر ہے اسے نکالنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔