الیکشن کمیشن ٹنڈومحمدخان کی آفس میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن اور ووٹر لسٹوں کی درستگی اور اندراج کے لئے اجلاس

بدھ 22 ستمبر 2021 22:33

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) الیکشن کمیشن ٹنڈومحمدخان کی آفس میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن اور ووٹر لسٹوں کی درستگی اور اندراج کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں آراوز نے شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفیسر احمد ندیم شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈومحمدخان اور اسکے مختلف علاقوں میں رہنے والے مرد وخواتین کے ووٹوں کے اندراج جلد از جلد کرائی جائے اور اس سلسلے میں ڈسپلے سینٹر بھی قائم کئے جائیں گے تاکہ لوگوں کو ہر قسم کی معلومات سے آگاہ کیا جاسکے بلدیاتی الیکشن سے قبل ووٹ کے اندراج اور دیگر معاملات کے جو بھی مسائل ہیں اسے جلد حل کیا جائے گا تاکہ ووٹرس کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس موقع پر ڈیٹا انٹری آفیسر سید غلام علی شاھ ، سینئر اسسٹنٹ مرز ا نوید احمد آراوز یعقوب گاہو اور علی ڈنو میمن نے بھی خطاب کیا