آئس اور دیگر منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کریک ڈائون ، دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) کینٹ ڈویژن پولیس نے پشاور کینٹ اورملحقہ علاقوں میں سرگرم آئس اور دیگر منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کے دوران دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق منظم منشیات فروش گروہ سے ہے جو کینٹ ایریا کے ساتھ ساتھ نواحی علاقوں میں بھی اپنے مخصوص گاہک کو ا?ئس اور دیگر منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہیں، تھانہ پشتخرہ اور تھانہ شرقی پولیس کی جانب سے ہونے والی کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 470 گرام آئس اور 5 کلو گرام چرس برا?مد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کینٹ ڈویڑن پولیس نے کینٹ ایریا اور ملحقہ علاقوں میں سرگرم ا?ئس اور دیگر منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کے دوران دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا، گزشتہ روز ہونے والی کارروائیوں میں ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ محمد علی اور ایس ایچ او تھانہ شرقی عبداللہ جلال نے دو ملزمان سلمان ولد عمر رحمان اور مزمل ولد حبیب الرحمان کو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان کا تعلق منظم منشیات فروش گروہ سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران کینٹ، اندرون شہر اور نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک اور منشیات ڈیلرز کو آئس اور دیگر منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 470 گرام آئس اور 5 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :