الیکشن کمیشن نوٹس، فواد چودھری اور اعظم سواتی نے جواب کیلئے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:30

الیکشن کمیشن نوٹس، فواد چودھری اور اعظم سواتی نے جواب کیلئے ایک ماہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) وفاقی وزراء فواد چودھری اور اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کے نوٹس پر جواب جمع کروانے کیلئے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 16 ستمبر کو الزامات لگانے پر وفاقی وزراء فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کیے تھے تاہم وفاقی وزراء کی جانب سے اب تک الیکشن کمیشن کے نوٹس پر جواب جمع نہیں کرایا جا سکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں وفاقی وزراء فواد چودھری اور اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن سے جواب جمع کروانے کیلئے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے دونوں وزراء سے لگائے گئے الزامات پر سات دنوں میں جواب طلب کیا تھا۔